آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل سے متعلق پیشگوئیاں سامنے آ گئیں

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل سے متعلق پیشگوئیاں سامنے آ گئیں

کھیل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا فائنل بس چند دنوں کی دوری پر ہے۔

اس سے پہلے 4 ٹیمیں آسٹریلیا اور بھارت، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔

جیو نیوز‘ کے پروگرام ’ہارنا منع ہے‘ ہے میں میزبان تابش ہاشمی، راشد لطیف اور محمد عامر نے فائنل ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کی ہے

حال ہی میں ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’ہارنا منع ہے‘ کے پسِ پردہ مناظر سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے، جن میں فائنل ٹیموں سے متعلق سوالات کیے گئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ فائنل بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی بھارتی ٹیم گھر لے کر جائے گی