اسلام آباد ( ویب ڈیسک) ابو ظبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کل پاکستان پہنچ رہے ہیں ، دورے کے دوران انھیں نشانِ پاکستان سے نوازا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان متحدہ عرب امارات کے تعلقات میں تیزی سے بہتری آرہی ہے، سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ ابو ظبی کے ولی عہد کل پاکستان کا دورےپر اسلام آبادد پہنچیں گے۔
ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان اسلام آباد کا ایک روزہ دورہ کریں گے ، وہ یو اے ای صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے بڑے صاحبزادے ہیں۔
نجی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کو نشان پاکستان سے نوازا جائے گا اور نشان پاکستان سے نوازنے کیلئےخصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
ابو ظہبی کے ولی عہد کی جانب سے وزیراعظم کے ہمراہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی متوقع ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہیں۔
شیخ خالد ابو ظہبی کی سپریم کونسل برائے مالیاتی واقتصادی امور کے رکن اور انویسٹمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے بھی رکن ہیں جبکہ ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی کے بورڈ ممبر بھی ہیں۔
ابوظبی ولی عہد سربراہ نیشنل سیکیورٹی اور ڈپٹی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں، مارچ 2023 میں انہیں ابوظہبی کا ولی عہد اور ابو ظبی ایگزیکٹو کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔
پاکستان میں کاروبار،تجارت ،سرمایہ کاری کے تناظر میں ابوظبی ولی عہد کا دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔