اتحاد پریس کلب پاکستان

اتحاد پریس کلب پاکستان کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری

ریجنل نیوز

اتحاد پریس کلب پاکستان کے عہدیداران نے اتحاد و صحافت کے عزم کے ساتھ حلف اٹھا لیا ۔بانی طارق شیرازی اور سرپرستِ اعلیٰ ارشد نواز بھٹی کی سرپرستی میں تقریب، معزز صحافیوں اور سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت

لاہور۔ بیوروچیف (فیاض مدثر) اتحاد پریس کلب پاکستان کے مرکزی عہدیداران کی پُروقار حلف برداری کی تقریب ،فروزپور روڈ انم مارکی میں شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا جو قاری حسن اقبال صاحب نے کی، جبکہ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کی سعادت معروف نعت خواں شہزاد نقشبندی صاحب نے حاصل کی۔
چیئرمین اتحاد پریس کلب پاکستان محمد سراج صاحب کی زیرِ صدارت ہونے والی اس پُروقار تقریب میں مرکزی باڈی کے نومنتخب عہدیداران نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

بانی اتحاد پریس کلب پاکستان طارق شیرازی صاحب اور سرپرستِ اعلیٰ ارشد نواز بھٹی صاحب کی خصوصی رہنمائی و سرپرستی میں ہونے والی اس تقریب میں صحافت کے مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

حلف اٹھانے والوں میں  چیئرمین محمد سراج، سینیئر وائس چیئرمین ملک طارق، وائس چیئرمین میاں رضوان، وائس چیئرمین شیخ ظفر محمود، صدر حیدر علی بھٹی، سینیئر نائب صدر عمران فاروق مغل، نائب صدر طالب جٹ، جنرل سیکرٹری عمران بشیر، جوائنٹ سیکرٹری زبیر خان سواتی، فنانس سیکرٹری شیخ عمران، انفارمیشن سیکرٹری اقبال نیازی، اور آفس سیکرٹری ندیم بھٹی شامل تھے

اتحاد پریس کلب پاکستان

تقریب کے مہمانِ خصوصی سی ای او پی ایس اینڈ جسٹس کونسل میاں عبدالوحید صاحب تھے۔ اس موقع پر شریک دیگر معزز مہمانان میں چودھری ذوالفقار جٹ (ایل ڈی اے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اپروچمنٹ)، صدر مصطفی آباد پریس کلب ملک مختیار شاہین صاحب، اتفاق پریس کلب کے ملک ایوب صاحب، ساجد شاہ (صحافتی مراسم)، محمد اکرم فوجی، ملک فیاض اعوان، ملک بابر اعوان، سینئر صحافی اعظم راجپوت، عثمان وار (رافع فاؤنڈیشن ملتان)، چودھری عبدالرؤف، ملک ساجد رائی (لودھراں ٹیم)،( ڈاکٹر احسان ظفر صاحب اور رفیق شہزاد صاحب چیف ایڈیٹر روزنامہ ارض و سما ، منیر حیدر بھٹی (گلشن احباب سوسائٹی)، یلغار پریس کلب فیصل شامی ، رمضان جٹ اور ان کی پوری ٹیم، میڈیا کوآرڈینیٹر پی ایم ایل میڈم مریم، میڈم عظمیٰ شانی، بابو بابر ناگی (انٹرنیشنل سنیک آرٹ اعظم جمیل راج (سیکریٹ معظم راج انٹرنیشنل نعت خواں میاں جمشید، ایل ڈی اے کے محمد اشرف، چودھری رحمت ڈی ایم ڈی چینل، ملک الیاس صاحب (روزنامہ مجبوری طاقت)، سی ای او نوید بٹ عرف مرشد صاحب، جہان زیب خان کاکڑ تجمل عباس بھٹی اور بابا اشفاق راجپوت شامل تھے۔

تقریب میں شرکائے محفل نے اتحاد پریس کلب پاکستان کی نئی باڈی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم صحافت میں مثبت رجحانات کو فروغ دے کر اتحاد، امن اور ذمہ دار صحافت کی نئی راہیں ہموار کرے گی اتحاد پریس کلب پاکستان پاکستان کا مقصد ملک بھر کے صحافیوں کو ایک پلیٹ سرپرستِ اعلیٰ ارشد نواز بھٹی صاحب نے اپنے پیغام میں کہا کہ اتحاد، دیانت اور خدمت یہی وہ تین ستون ہیں جن پر یہ ادارہ مضبوطی سے قائم ہے، اور آئندہ بھی مثبت اور باوقار صحافت کے فروغ کے لیے کام کرتا رہے گا۔

Share