الخدمت فاونڈیشن وطن عزیز کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم ہے۔ ضیاء الدین انصاری

پاکستان

الخدمت فاونڈیشن وطن عزیز کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم ہے۔ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کی عظیم خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کی جانب سے سیلاب متاثرین کی خدمت کرنے والے نوجوان ڈاکٹرز کے اعزاز میں تقریب، سرپر ست الخدمت فاؤنڈیشن لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کا تقریب سے خطاب
لاہور (میاں انوار الاسلام کمیانہ) تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے زیر اہتمام ایک پُروقار “ایپریسی ایشن سرمنی”منعقد ہوئی، جس میں حالیہ سیلاب کے دوران لاہور اور پنجاب بھر میں رضاکارانہ طبی خدمات انجام دینے والے نوجوان ڈاکٹرز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن لاہورضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ تھے، جنہوں نے تقریباً350 افراد پر مشتمل اس پروگرام میں شریک نوجوان ڈاکٹروں کوسرٹیفکیٹس آف ایپریسی ایشن پیش کیے۔اپنے خطاب میں ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے نوجوان ڈاکٹرز کی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے  کہا کہ آپ لوگوں نے خدمتِ انسانیت کا جو مشن اختیار کیا ہےجو معاشرے کے لیے ایک روشن مثال ہے۔

آپ کی بے لوث محنت اور قربانیوں نے مشکل ترین حالات میں متاثرین کے دکھوں کا مداوا کیا، جو قابلِ فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن وطن عزیز کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم ہے۔عوام کی فلاح و بہبود کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کی عظیم خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔

الخدمت فاونڈیشن

ہر مشکل گھڑی میں الخدمت فاؤنڈیشن سب سے پہلے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا جس کی حالیہ سب سے بڑی مثال سیلاب ہے ۔ انہوں نے نوجوانوں کو الخدمت فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے جڑنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ الخدمت ہمیشہ ایسے باصلاحیت اور خدمت کے جذبے سے سرشار نوجوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ آئیے، ہم سب مل کر ایک ایسا معاشرہ تعمیر کریں جہاں انسانیت کی خدمت کو اولین ترجیح حاصل ہو۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے اس حوصلہ افزائی کو سراہا اور عزم کیا کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے اور لگن سے ملک و قوم کی خدمت کرتے رہیں گے۔ تقریب میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور انجینئر احمد حماد رشید ، سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور اظہربلال سمیت دیگر ذمہ داران الخدمت فاؤنڈیشن و دیگر موجود تھے ۔

Share