امیر جماعت اسلامی لاہور

الیکشن کمیشن کا دسمبر میں بلدیاتی الیکشن کا اعلان خوش آئند ہے ۔

ریجنل نیوز

بااختیار لوکل گورٹمنٹ ہی گلی محلے اورشہری مسائل کا حل ہے ۔ الیکشن کمیشن دسمبر میں شفاف الیکشن کروانے کیلئے تما م وسائل استعمال کرے۔۔

لاہور (انوار الا سلام کمیانہ سے) تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بااختیار لوکل گورنمنٹ سسٹم ہی گلی محلوں اور شہری مسائل کا مستقل اور دیرپا حل ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں زور دیا کہ الیکشن کمیشن کو دسمبر میں شفاف، آزاد اور منصفانہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے چاہئیں تاکہ عوام کا جمہوریت پر اعتماد بحال ہو۔ضیاء الدین انصاری کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی آئینی و قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

انہوں نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دیگر تینوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات ہو چکے ہیں لیکن پنجاب جیسے اہم صوبے میں تاحال انتخابات نہ ہونا حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔امیر جماعت اسلامی لاہور نے مزید کہا کہ عوام کے حقیقی مسائل کا حل صرف نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی اور فعال بلدیاتی نظام میں پوشیدہ ہے۔

Share