لاہور( ڈیلی ٹائمز) لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں چھکے چوکوں کی برسات، آسٹریلیا نے انگلینڈ کا مشکل ہدف باآسانی حاصل کر لیا۔
انگلینڈ کو ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں چھکے چوکوں کی برسات، آسٹریلیا نے انگلینڈ کا پہاڑ جیسا ہدف باآسانی حاصل کرنے میں کامیاب
آسٹریلیا کی جانب سے جوش انگلس نے دھواں دار سینچری اسکور کر کے ٹیم کو فتح دلوائی، کینگروز نے مطلوبہ ہدف 48 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا
چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 352 رنز کا ہدف دیا۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ اور فل سالٹ نے اننگز کا آغاز کیا تاہم دوسرے ہی اوور میں ایلکس کیری کے شاندار کیچ نے فل سالٹ کو پویلین کی راہ دکھا دی۔
ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کی جانب سے بین ڈوارشس نے 3 وکٹیں حاصل کیں، ایڈم زمپا، مارنس لبوشین نے دو ، دو اور گلین میکسویل نے ایک وکٹ لی۔ آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا تھا ہماری پریکٹس کے دوران رات کے وقت یہاں اوس پڑ رہی تھی اس لیے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا ہم ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کو ہی ترجیح دیتے، کھلاڑی پُراعتماد ہیں، ہم اس میچ کےلیے پُرجوش ہیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 60 رنز سے شکست دی تھی
جب کہ دوسرے میچ میں بھارت نے بنگلا دیش کو 6 وکٹوں سے ہرایا تھا۔ گزشتہ روز کراچی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو 107 رنز سے شکست دی تھی