ایف سی کالج یونیورسٹی کے اساتذہ کا تبسم آرٹ گیلری کا دورہ

ایف سی کالج یونیورسٹی کے اساتذہ کا تبسم آرٹ گیلری کا دورہ

ریجنل نیوز

ایف سی کالج یونیورسٹی کی پرو فیسر ڈاکٹر عبیدہ بتول اور شالیمار ڈگری کالج کے پروفیسر نعیم گمھن میمونہ رضوان نصیر اور مرزا محمود نے تبسم آرٹ اکیڈمی کا دورہ

لاہور( میاں انوار اسلام کمیانہ) ایف سی کالج یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر عبیدہ بتول اور شالیمار ڈگری کالج کے پروفیسر ڈاکٹر نعیم گھمن ، پروفیسرل ڈاکٹر میمونہ ،رضوان نصیر اور مرزا محمود نے صوفی تبسم آر ٹ اکیڈمی کا دورہ کیا،

لاھورچئیرپرسن صوفی تبسم اکیڈمی آغا شاہد نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا ڈاکٹر فوزیہ تبسم نے مہمانوں کو اکیڈمی کا تفصیلی تعارف کروایا اوراکیڈمی میں ہونے والی تقریبات سے بھی آگاہ کیا اور خاص طور سے اکیڈمی میں بچوں کے لئے ہونے والے کام سے بھی آگاہ کیا۔

تمام مہمانوں نے اکیڈمی میں ہونے والے کاموں کو بے حد سراہا، پروفیسر ڈاکٹر نعیم گھمن نے کہا کہ آج میں صوفی تبسم اکیڈمی میں آکر بے حد متاثر ہوا ہوں جبکہ میں اور بھی مقامات پر گیا ہوں مگر وہاں اس قدر منظم انتظامات نہیں دیکھے تمام مہمانوں نے صوفی تبسم کے نوادرات دیکھے اور ان کے ساتھ تصویریں بنوائیں

اور سراہا، پروفیسر ڈاکٹر عبیدہ بتول اور پروفیسر میمونہ نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم طلبا کو صوفی تبسم اکیڈمی کا دورہ کرواٹیں تاکہ آنے والی نسلوں کو معلوم ہو کہ صوفی تبسم ہمارے ملک کا کتنا بڑا سرمایہ ہیں،انہوں نے نامور شاگرد پیدا کئے

صوفی تبسم کی بڑوں اور بچوں کے لیے لکھی اردو ،فارسی اور پنجابی کی شاعری آج بھی زبان زد عام ہے اور صوفی تبسم کے لکھے 1965 کی جنگی ترانے آج بھی زبان ذد عام ہیں ۔

آخر میں ڈاکٹر فوزیہ تبسم اور آغا شاہد نے تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ صوفی تبسم اکیڈیمی کو اپ جیسے اساتذہ کے ساتھ مل کر اسے بام عروج پر پہچانا ہے

Share