اجتماعِ عام میں بدل دو نظام” مہم کو میڈیا کے ذریعے بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا اور تمام ذرائع بروئے کار لائے جائیں گے ۔
لاہور (انوار الاسلام کمیانہ سے) تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے جماعت اسلامی لاہور کی میڈیا کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ خود کمیٹی کے سرپرست ہوں گے، جبکہ عبدالعزیز عابدکو سیکرٹری اطلاعات اور کمیٹی کے انچارج کی حیثیت سے تعینات کیا گیا ہے۔
اجلاس میں سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور اظہر بلا ل کی خصوصی شرکت ۔ میڈیا کمیٹی میں درج ذیل اراکین قیصر شریف، فاروق چوہان، شاہد نوید ملک، موسیٰ مجاہد، آصف چوہدری، اعجاز گیلانی، احسام احمد، سردار اویس، حق نواز گھمن، عبدالمجید ساجد، مدثر اعجاز، حامد ریاض ڈوگر سمیت دیگر اراکین کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔امیر جماعت اسلامی لاہورضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ کرپشن سے پاک، انصاف پر مبنی نظام ہی پاکستان کی ترقی کی حقیقی ضمانت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کمیٹی جماعت اسلامی کے پیغام کو عوام تک مؤثر انداز میں پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ جماعت اسلامی کا آئندہ اجتماعِ عام ملک میں مثبت تبدیلی کے عزم کی تجدید ثابت ہوگا۔ ان کے مطابق اجتماعِ عام میں ملک بھر سے لاکھوں افراد شریک ہوں گے، اور یہ اجتماع ملکی سیاست میں نیا جوش و جذبہ پیدا کرے گا۔
امیر جماعت اسلامی لاہور نے کہا کہ اگر جماعت اسلامی کو ملک کی قیادت کا موقع ملا تو پاکستان میں عدل و انصاف کا نظام قائم کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو مایوسی نہیں، امید اور دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے۔ جماعت اسلامی کی قیادت کو موقع ملا تو پوری قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اجتماعِ عام میں بدل دو نظام” مہم کو میڈیا کے ذریعے بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا اور تمام ذرائع بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ عوام تک جماعت اسلامی کا پیغام واضح طور پر پہنچے