رئیس ٹی ہاؤس فحاشی و جوئے کا گڑھ بن گیا
شور شرابہ ،ہلڑ بازی اور ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی معمول بن گیا، اہل محلہ پریشان
لاہور(کرائم رپورٹر)۔علامہ اقبال ٹاؤن کے نیلم بلاک میں واقع کیفے رئیس ٹی ہاؤس کی مسلسل شکایات سے اہل محلہ پریشان ہوگئے۔ ایس ایچ او علامہ اقبال ٹاؤن نے متعدد بار ریڈ کر کے اہل محلہ کی شکایات کا ازالہ کیا مگر کیفے انتظامیہ پولیس احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینکنا شروع ہو گئے۔
مصدقہ اطلاعات کے مطابق رئیس ٹی ہاؤس میں تاش اور لڈو کھیلنے پر سر عام جوا کھیلا جانے لگا جس پر رئیس ٹی ہاؤس کی انتظامیہ کی مکمل آشیر باد حاصل ہے۔ گزشتہ دو ماہ سے علامہ اقبال ٹاؤن کے ایس ایچ او معروف کرائم فائٹر عامر شہزاد نے ایکشن لیتے ہوئے رئیس ٹی ہاؤس کی انتظامیہ کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے متعدد مقدمات درج کیے
مگر رئیس ٹی ہاؤس کی انتظامیہ ڈھٹائی کے ساتھ نا صرف ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے لگی جس پر اہل محلہ معمول کے مطابق 15 پر کال کرنا شروع ہوگئے دوسری جانب اوباش نوجوانوں کے مختلف گروپ کیفے میں بیٹھ کر تاش اور لڈو کھیلتے جوا لگانے میں ملوث پائے جانے لگ