پنجاب لوکل گورئمنٹ ایکٹ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

جماعت اسلامی کا نومبر میں لاہور میں ہونے والااجتماع عام قومی تاریخ کا دھارا موڑ دے گا

ریجنل نیوز

حکومت اور اپوزیشن مل بانٹ کر کھانے کے ماہر ہیں۔ جماعت اسلامی ملک کو چوروں اور لٹیروں سے نجات دلائے گی۔
نااہل حکمران بد دیانتی کے کام بھی انتہائی دیانتداری سے کررہے ہیں۔ جماعت اسلامی ظلم و جبر کے نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے عوام کو ساتھ ملا کر چلے گی۔
جماعت اسلامی کا نومبر میں لاہور میں ہونے والااجتماع عام قومی تاریخ کا دھارا موڑ دے گا۔ امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کاممبرز کنونشن میں حلف برداری کی تقریب

لاہور (میاں انوار الا اسلام کمیانہ) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں مل بانٹ کر کھانے کے ماہر ہیں۔ ہم ملک و قوم کو چوروں اور لٹیروں سے نجات دلا کر رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 152 کے ممبرز کنونشن میں حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ، امیر شرقی لاہور میاں خبیب نذیر، زبیر صدیقی، امیر زون عاصم صدیقی اور ایاز گیلانی بھی موجود تھے۔

تقریب میں عوامی کمیٹیوں کے ذمہ داران سے حلف بھی لیا گیا۔ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ نااہل حکمران بد دیانتی کے کام بھی انتہائی ”دیانتداری” سے کر رہے ہیں، جبکہ جماعت اسلامی ظلم و جبر کے نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے عوام کو ساتھ ملا کر چلے گی۔

ضیاء الدین انصاری نے اعلان کیا کہ نومبر میں لاہور میں ہونے والا جماعت اسلامی کا اجتماع عام قومی تاریخ کا دھارا موڑ دے گا۔ انہوں نے کہا عوامی کمیٹیا ں کے عہدیداران گلی، محلے کے کام مسائل کو حل کروانے اور ان کو اجاگر کرنے کیلئے تمام وسائل استعمال کریں۔ جماعت اسلامی کی سیاست ہی خدمت پر مبنی پے

Shares