رئیس ٹی ہاؤس کے خلاف شکایت کا معاملہ ایس ایچ او اقبال ٹاؤن کا فوری نوٹس عوام نے ایس ایچ او عامر شہزاد کو کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا
لاہور (کرائم رپورٹر) تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن کے نیلم بلاک میں واقع کیفے رئیس ٹی ہاؤس کے خلاف متعدد اخبارات میں خبریں شائع ہونے کے بعد علامہ اقبال ٹاؤن کے کرائم فائٹر ایس ایچ او عامر شہزاد نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی اور اہل محلہ کی شکایات کے ازالہ پر ریڈ کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
مزکورہ کیفے کے گردونواح میں بسنے والے رہائشی گزشتہ کئی ماہ سے کرب سے گزر رہے تھے اور مسلسل 15 پر کالز کرتے تھے جس کے بعد ایس ایچ او علامہ اقبال ٹاؤن فوری متحرک ہو کر ایکشن لیتے تھے اور کیفے کے خلاف قانونی کارروائی کرتے تھے بعد ازاں کیفے انتظامیہ من مانی کرتے ہوئے دوبارہ ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنا شروع کر دیتے تھے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایس ایچ او علامہ اقبال ٹاؤن نے رئیس ٹی ہاؤس کے خلاف متعدد مقدمات کا اندراج کیا ہے جس سے قریبی رہائشیوں نے سکھ کا سانس لیا ہے ایس ایچ او علامہ اقبال ٹاؤن عامر شہزاد کے عوامی ریلیف کو سراہا