جماعت اسلامی کا ہر رکن اتحاد امت اور اصلاح معاشرہ کیلئے اپنا بنیادی کردار ادا کرے۔ضیاالدین انصاری
لاہور( میاں انوارالسلام کمیانہ)اسلامی نظام کے قیام اور دین کے پیغام کو ہر فرد تک پہنچانے کیلئے تما م وسائل بروائے کار لائیں جائیں۔ امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کا منصور ہ میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب
رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی جنوبی شرقی لاہور کے زیر اہتمام منصورہ میں دو روزہ مرکزی تربیت ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں منتخب اراکین، امیدواران رکنیت، ارکانِ شوریٰ، امرائے حلقہ، ناظمین علاقوں اور جماعت کے دیگر ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کی صدارت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کی۔ اس تربیت گاہ میں شرکاء کی فکری، نظریاتی اور تنظیمی تربیت کے لیے ممتاز و سینئر رہنماؤں نے مختلف موضوعات پر خصوصی لیکچرز دیے۔
جن میں درس قرآن و حدیث، تحریک اسلامی کی تشکیل، جماعت اسلامی کا تنظیمی ڈھانچہ، انتخابات اور دعوتی حکمت عملی، مستقبل کا لائحہ عمل، تحریک نظام مصطفیٰ ﷺ اور خلافت کی جدوجہد، کارکن کا کردار و صفات، اور دیگر کلیدی موضوعات شامل تھے۔
اس موقع پر قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم، نائب امیر پاکستان، پروفیسر محمد ابراہیم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، شیخ عثمان فاروق، سید وقاص جعفری، ڈاکٹر اسامہ رضی،بلال قدرت بٹ،عبدالشکور،ڈاکٹر طارق سلیم،محمد جاوید قصوری، اظہر بلال، ملک شاہد اسلم، انجینئر اخلاق احمد، چوہدری محمد شوکت، مرزا عبدالرشید، خبیب نذیر، عبدالعزیز عابد و دیگر قائدین نے شرکاء سے خطاب کیا۔

آخر میں امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ تربیت گاہوں کا انعقاد جماعت اسلامی کے کارکنان کی فکری اور اخلاقی تربیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایک باکردار اور باصلاحیت رکن اور کارکن ہی جماعت کی اصل طاقت ہے۔
ملک میں اسلامی نظام کے قیام اور دین کے پیغام کو ہر فرد تک پہنچانے کیلئے تما م وسائل بروائے کار لائیں جائیں۔گلی محلے کے مسائل کے حل کیلئے عوامی کمیٹیاں فعل کردار ادا کریں۔ لوگوں میں خدمت خلق کے جذبے کیساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ وسیع کیا جائے۔