فارن سٹڈی طلباء کے لئے سہولت کاؤنٹر قائم کیا جائے۔ راو شہزاد

فارن سٹڈی طلباء کے لئے سہولت کاؤنٹر قائم کیا جائے۔ راو شہزاد

ریجنل نیوز

فارن سٹڈی کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن ایف ایس سی پاکستان کی لیگل کمیٹی کا اجلاس چیمبر لاھور ہائیکورٹ میں راؤ شہزاد کی زیر سرپرستی منعقد ہوا

لاھور(فیاض مدثر) فارن سٹڈی کنسلٹنٹس ایسوسی ایش ایف ایس سی پاکستان کی لیگل کمیٹی کا اجلاس چیمبر لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین راؤ شہزاد کی زیر سرپرستی منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈوکیٹ ملک حسن، ایڈوکیٹ رانا کاشف، ایڈوکیٹ واجد باوا، ایڈوکیٹ رانا فراز، باسط قادری، حافظ زبیر، منصور حسن، علی حسنین و دیگر نے شرکت کی۔

مذکورہ اجلاس میں بیرون ملک جانے والے طالب علموں کو درپیش مسائل خصوصاً ائیرپورٹ کلیئرنس کے حوالے سے مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین راؤ شہزاد نے متعلقہ حکام سے درخواست کی کہ طلباء کے لئے سہولت کاؤنٹر قائم کیا جائے اور بے جا آف لوڈ کی روایت کو ختم کیا جائے۔

فارن سٹڈی طلبا کے لیئے قائم فارن سٹڈی کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن

چیئرمین ایسوسی ایشن نے ایجوکیشن کنسلٹنٹس کو بھی ان کی جملہ زمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کنسلٹنٹس کو چاہیئے ہر قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں سے اجتناب کریں اور کمیونٹی میں موجود ایسی کالی بھیڑوں کی نشاندہی بھی کریں جو مارکیٹ میں ویزہ فراڈ کر رہے ہیں۔

اجلاس کے آخر میں ڈاکٹر عمر خالد نے ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کروائی اور 6 ستمبر یوم دفاع* کے حوالے سے افواج پاکستان کے کردار کو سراہا۔

Shares