تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رینالہ خورد کے زیر اہتمام سموگ سے بچاؤ کے لئے واک کا اہتمام ” واک کی قیادت ایم ایس ڈاکٹر سیدہ حمیدہ علی بخاری نے کی
رینالہ خورد (انوارالا سلام کمیانہ) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال رینالہ خورد کے زیر اہتمام سموگ سے بچاؤ کے لئے واک کا اہتمام ” واک کی قیادت ایم ایس ڈاکٹر سیدہ حمیدہ علی بخاری نے کی تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر کواٹر ہسپتال رینالہ خورد میں سموگ سے بچاؤ اختیاطی تدبیر اور مکمل اگاہی کے لئے ایم ایس ڈاکٹر سیدہ حمیدہ علی بخاری کے زیر اہتمام واک کا انعقاد کیا گیا ۔
جس میں ہسپتال کے تمام سٹاف نے بھرپور حصہ لیا اور لوگوں میں سموگ آگاہی کے پمفلٹ بھی تقسیم کئے یہ واک ہسپتال سے شروع ہو کر کینال روڈ پر اختتام پذیر ہوئی واک میں شرکاء نے سموگ سے بچاؤ کے لئے بینرز اٹھا رکھے تھے اور حفاظتی ماسک بھی لگا رکھے تھے ۔
اس موقعہ پر ایم ایس ڈاکٹر سیدہ حمیدہ علی نے جنرل سیکرٹری رینالہ پریس کلب سرفراز انجم کو بتایا کہ اس سے بچاؤ احتیاط سے ممکن ہے جس میں ماسک کا اہتمام سب سے ضروری عمل ہے ۔ لوگوں کو چاہیے کہ روزمرہ کی روٹین سے زیادہ پانی کا استعمال کریں اور شہری کوڑے اور باقیات کو آگ ہرگز نہ لگائیں اور گھر سے باہر نکلتے وقت چشمے اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں یہ واک تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے اندرونی گیٹ پر اکر اہتمامِ پذیر ہو گئی ۔