امیر جماعت اسلامی لاہور

ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ دوسری بار امیر جماعت اسلامی لاہور مقرر

ریجنل نیوز

پرامن سیاسی ماحول اور رواداری کے فروغ کے بغیر قومی وحدت ممکن نہیں۔ اظہارِ رائے اور احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے، اسے دبانا جمہوریت کے منافی عمل ہے۔ امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کی مذہبی سیاسی جماعت پر ریاستی تشدد کی مذمت

لاہور(انوار کمیانہ سے)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے دستور جماعت اسلامی کی دفعات 40 اور 52 کے تحت، جماعتی مصالح اور حلقہ لاہور کے ارکان کی آراء کی روشنی میں ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ کویکم نومبر 2025 تا 31 اکتوبر 2028کے لیے دوسری بارامیر جماعت اسلامی لاہورمقرر کیا ہے۔

امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے تحریک لبیک کے کارکنان پر ریاستی تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا رویہ نہایت افسوسناک، ظالمانہ اور سیاسی جبر کی بدترین مثال ہے۔ حکمرانوں کو بات چیت کا راستہ اپنانا چاہیے، نہ کہ طاقت کا استعمال۔ اظہارِ رائے اور احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے، اسے دبانا جمہوریت کے منافی عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ایل پی کی قیادت اور کارکنان کی گرفتاریوں ، قتل و غارت پر جماعت اسلامی گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ حکومت جس راستے پر چل پڑی ہے، وہ ریاست اور عوام دونوں کے لیے خطرناک ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔

جماعت اسلامی لاہور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ عوام کے آئینی، جمہوری اور دینی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر محاذ پر اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ پرامن سیاسی ماحول اور رواداری کے فروغ کے بغیر قومی وحدت ممکن نہیں

Share