عمران خان سے غلطیاں ہوئی گیم خطرناک حد تک چلی گئی ہے اب ملک بچانا ہے۔ چوہدری سلیم صادق

اہم خبریں

پی ٹی آئی کے پرانے ورکرز دیرینہ ساتھیوں کو پیچھے کیا گیا کڑور پتیوں کو آگے لایا گیا عمران خان سے غلطیاں ہوئی ہیں لیکن وہ بھی ایک انسان ہے۔ہم چاہتے ہیں خان صاحب ہماری بات سنیں ہماری فوج بری نہیں ہے۔ یہ سچ ہے فوج نے ہمیں اقتدار پیش کیا موجودہ حکومت کو بھی پیش کیا شروع سے ایسا ہوتا آرہا ہے۔

اب ہمیں ملک کا سوچنا ہے گیم خطرناک حد تک چلی گئی ہے۔ چوہدری سلیم صادق کا محمد امین ذکی فاونڈر ممبر پی ٹی آئی کوان کی بہترین خدمات پر کینڈین اورسیز ایوارڈ برائے سال     2025 دینے کے موقع پر لاہور کے مقامی ہوٹل میں عشائیہ کے شرکا سے  خطاب

 لاہور۔بیوروچیف (فیاض مدثر) عمران خان سے غلطیاں ہوئی ہیں وہ بھی ایک انسان ہے اسلام کے بڑے بڑے نامور لوگوں سپہ سالاروں سے غلطیاں ہوئی ہیں تو کیا عمران خان سے نہیں ہو سکتیں ہمیں ۔ غلطیاں تو باجوہ سے بھی ہو سکتی ہیں، جنرل عاصم منیر سے بھی ہو سکتی ہیں ہم سب انسان ہیں۔  ہمیں پیچھے کیا گیا پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکنوں کی جگہ کڑورپتیوں کو آگے لایا گیا اور بھی کئی باتیں ہیں لیکن پم پہلے بھی عمران خان کے ساتھ تھے اور اب بھی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کینڈین حکومت کی طرف سے اورسیز پاکستانیوں کے لیئے بطور ایمبیسڈر خدمات سرانجام دینے والے معروف پاکستانی چوہدری محمد سلیم صادق نے لاہور کے مقامی ہوٹل ۔میں عشائیہ کے موقع پر کیا۔

انہوں نے محمد امین ذکی فاونڈر ممبر پی ٹی آئی اور پہلے جنرل سیکریٹری کو ان کی بہترین خدمات ہر کینڈین اورسیز ایوارڈ برائے سال 2025پیش کیا۔ اس موقع پر عشائیہ کے شرکا جن میں پی ٹی آئی کے دیگر ایم ساتھی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ گیم بہت خطرناک حد تک چلی گئی ہے اب ہمیں ملک بچانا ہوگا۔ پاکستانی لوگوں کو پتیہ ہی نہیں ہے گیم ہے کیا یہ انٹرنیشنل گیم ہے۔ اور ہم پہلے بھی عمران خان کے ساتھ تھے اب بھی ہیں اور آئیندہ بھی ان کے ساتھ رہیں گے ہمارے حوصلے بلند ہیں۔

ہم چاہتے ہیں خان صاحب ہماری بات سنیں ہماری فوج بری نہیں ہے اور یہ سچ ہے ہمیں فوج نے اقتدار پیش کیا۔ اور موجودہ حکومت کو بھی پیش کیا اور ایسا ساری دنیا میں ہوتا ہے۔ امریکہ کو بھی سی آئی اے پینٹاگون چلاتا ۔ہے ہم اس بات کو سمجھیں۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے سوا ہے کیا پارٹی عمران خان ہے اسی سے پارٹی ہے پارٹی کے جو اندرونی معاملات ہیں ان پر میں سچ بول نہیں سکتا بہرحال عمران خان ہی پارٹی ہے 

انہوں نے کہا سب سے بڑا جھوٹ یہ ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں طاقت کا سب سے بڑا سرچشمہ انسان ہیں آو ہم انسان بنیں۔ ہمارے ملک میں سب پیار امن سے رہیں بات چیت کے ذریعے تمام مسائل حل کیئے جا سکتے ہیں بدقسمتی سے مجھے کہنا پڑ رہا ہے کہ ہماری اکثریت جاہل ہے اور میری باتیں سن کے پاکستانیوں کو شائد برا ۔لگے۔

خان صاحب کو جب فوج نے بازو سے پکڑ کر اقتدار دیا یہ حقیقت ہے اس وقت وہ میچور سیاستدان نہیں تھے یہ  میں سچ بول رہا ہوں لیکن اب  صورتحال اور ہے خان اب لیڈر بنا ہے۔

اس موقع پر محمد امین ذکی نے کہا کہ عمران خان لوگوں کے دلوں میں اس طرح گھر کر چکا ہے کہ کوئی نہیں نکال سکتا۔ ہم مکمل طور پر الیکشن جیت چکے تھے اسٹیبلشمنٹ نے موجودہ لوگوں کو سارا الیکشن چوری کر کے جتوا دیا۔ سارا سسٹم کرپٹ ہے اور زیادہ دیر نہیں چلنے والا۔ آخر میں انیوں نے کہا میں چوہدری سلیم صادق صاحب کا مشکور ہوں جنہوں نے عزت افزائی کرتے ہوئے مجھے اس ایوارڈ سے نوازا۔

عشائیہ کی تصویری جھلکیاں

 

========================================================================

فیاض مدثر سینئر صحافی ہیں بیوروچیف کے

طور پرڈیلی ٹائمز کے لیئے کام کرتے ہیں

Share