فتویٰ ساز فیکٹریوں کے خلاف قومی علماء و مشائخ اجلاس کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے . ڈاکٹر راغب نعیمی

فتویٰ ساز فیکٹریوں کے خلاف قومی علماء و مشائخ اجلاس کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے . ڈاکٹر راغب نعیمی

ریجنل نیوز

مرکزی نائب صدر پاکستان سنی تحریک اور ملک بھر سے علماء و مشائخ نے فتویٰ ساز فیکٹریوں کے خلاف ہونے والے قومی علماء و مشائخ اجلاس کو ایک اہم اور خوش آئند پیش رفت قرار دیا

لاہور (اسٹاف رپورٹر) ۔ مرکزی نائب صدر پاکستان سنی تحریک اور ملک بھر سے علماء و مشائخ نے فتویٰ ساز فیکٹریوں کے خلاف ہونے والے قومی علماء و مشائخ اجلاس کو ایک اہم اور خوش آئند پیش رفت قرار دیا ہے۔ اس موقع پرحافظ شاہدحسین کا کہنا تھا کہ دینِ اسلام کے نام پر نفرت، فرقہ واریت اور انتشار پھیلانے والوں کے خلاف مؤثر اور متحدہ لائحہ عمل اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ممتاز عالمِ دین، اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے اس سلسلے میں جو اتحاد و ہم آہنگی پیدا کرنے کا کردار ادا کیا ہے، وہ لائقِ تحسین اور مثالی ہے۔ انہوں نے علماء کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ اتحادِ امت ہی دین کی بقا اور قومی سلامتی کی ضمانت ہے۔

حافظ شاہدکا کہنا تھا کہ اسلام برداشت، رواداری اور احترامِ انسانیت کا دین ہے، اس لیے فتووں کے غلط استعمال اور مسلکی منافرت کو روکنے کے لیے مشترکہ آواز اٹھانا ناگزیر ہوچکا ہے ان خیالات کااظہارانھوں نے ایک تنظیمی اجلاس میں بات کرتے ہوئےکیا اور اس موقع پر یہ عزم کیا گیا کہ فتویٰ کے اجرا کے لیے باضابطہ شرعی اصول اور اجتماعی مشاورت کے نظام کو فروغ دیا جائے تاکہ کسی بھی فرد یا ادارے کو دین کے نام پر فتنہ پھیلانے کا موقع نہ ملے۔

ڈاکٹرحافظ شاہدحسین حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فرقہ واریت کے انسداد اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے قانون سازی کو مؤثر بنائے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے جو دینِ اسلام کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کرتے ہیں

اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ امتِ مسلمہ کے اتحاد اور فتوٰی کے ادارے کی اصلاح کے لیے یہ مہم ایک سنگِ میل ثابت ہوگی، اور ڈاکٹر راغب نعیمی جیسے درد مند علماء کی رہنمائی میں یکجہتی کے اس پیغام سے پورے ملک میں محبت، رواداری، امن اور بھائی چارہ مزید بہتر ہوجائے گا۔

Share