امریکا میں خاتون کا منفرد فیصلہ اس نے وزن کم کرنے کے جنون میں شوہر اور نوکری کو بھی گڈ بائے کہہ دیا
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئی لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون کونی اسٹورز شوہر اور نوکری کو چھوڑ کر زندگی میں تبدیلی لائیں۔
2020 میں کونی اسٹورز خوشگوار زندگی گزار رہی تھیں اور ایک بیٹی کی ماں ہونے کے ساتھ ملازمت کے فرائض بھی انجام دیتی تھیں
خاتون بڑھتے وزن کی وجہ سے شوہر اور ملازمت سے بے زار آگئیں۔ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران شراب اور کھانے کا استعمال بڑھا تو خاتون کا وزن 136 کلو گرام تک جا پہنچا۔ پھر اس کے اندر وزن کم کرنے کا جنون پیدا ہوا
اس نے زندگی کو بہتر بنانے اور خوش رہنے کے لیے نوکری سمیت شوہر سے علیحدہ ہونا بہتر سمجھا اور پھر رولر اسکیٹنگ کو اپنی زندگی میں شامل کرلیا اور ان کا وزن 45 کلو کم ہوگیا۔
خاتون اب رولر اسکیٹنگ کی ماہر ہوگئیں اور ساتھ ہی رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے بھی وابستہ ہیں۔ کیا پاکستان میں کوئی خاتون اس طرح کر سکتی ہے؟