پی ٹی آئی ایک حقیقت ایک وژن ہے۔ محمد اسلام انجم چیئرمین محمد علی جناح لائرز فورم

پاکستان

پی ٹی آئی کو دیوار سے نہیں لگایا جا سکتا ہے یہ ایک وژن  اور حقیقت کا نام ہے۔ محمد اسلام انجم ایڈووکیٹ چئیرمین محمد علی جناح لائرز فورم پاکستان

  لاہور۔ بیوروچیف(فیاض مدثر)پی ٹی آئی کو تسلیم کیئے بغیر آگے نہیں بڑھا جا سکتا یہ ایک حقیقت ہے اس بات کو جلد تسلیم کر لیں تو اچھا ہے ہماری فوج سے لڑائی نہیں ہے  لیکن ہم چاہتے ہیں جس کا جو میرٹ بنتا ہے اس کو ملنا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار محمد اسلام انجم ایڈووکیٹ نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر پارٹی عہدیداران ورکرز سے کیا۔

انہوں نے کہا کہ محمد امین ذکی کو کینڈین اورسیز ایوارڈ ملنا ان کی بہترین خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے بہت خوشی ہوئی بے شک یہ عمران خان کے دیرینہ ساتھی اور فاونڈر ممرز ہیں ایسے لوگ پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار ہمارا حق تھا لیکن محروم کیا گیا کسی بھی سیاسی پارٹی میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے پی ٹی آئی میں بھی اگر کوئی معاملہ زیر بحث ہو تواس کو منفی انداز سے اچھالنا اچھی بات نہیں۔

عشائیہ کی تصویری جھلکیاں

======================================================================================================

فیاض مدثر سینئر صحافی ہیں بیوروچیف کے

طور پرڈیلی ٹائمز کے لیئے کام کرتے ہیں

Share