امریکہ کی پرائیویٹ کمپنی فائر فلائی ایئرواسپیس کا بلیو گھوسٹ لینڈر 2 مارچ کو چاند کی سطح پر پہنچا تھا، اس نے چاند کی سطح پر طلوع ہوتے سورج کی حیرت انگیز تصویر بھیجی ہے
لاہور( ویب ڈیسک) سوشل میڈیا سائٹ ‘ایکس’ پر فائر فلائی نے اس تصویر کو پوسٹ کیا ہے جو کافی وائرل ہورہی ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بلیو گھوسٹ لینڈر کی جانب سے 3.8 لاکھ کلومیٹر دور چاند سے طلوع ہوتے سورج کی جو تصویر کھینچی ہے، یہ تصویر ایک سیلفی ہے جو سورج کی چمک کی وجہ سے صاف طور پر واضح نہیں ہورہی۔
‘ناسا’ کے مطابق بلیو گھوسٹ لینڈر نے آفتاب پر طلوع ہوتے سورج کو دیکھا ہے، آفتاب پر ایک نئے دن اور آنے والے دو ہفتوں کی سرگرمیوں کی شروعات ہوئی جس میں چاند گہن اور چاند غروب آفتاب شامل ہے۔ چلو چلیں!