آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ قزافی اسٹیڈیم میں میچ سے لطف اندوز ہوگا
نجی چینل ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کا وفد کل قذافی اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل دیکھے گا، وفد کی قیادت نائب صدر بھارتی بورڈ راجیو شکلا کریں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی بورڈ کا وفد کل واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے گا اور لاہور میں دو روز قیام کرے گا۔
واضح رہے کہ آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا سیمی فائنل دبئی میں کھیلا جارہا ہے