چیمپئنز ٹرافی 2025 بھارت کو شکست ہوگی آئی آئی ٹی بابا کا دعوی

چیمپئنز ٹرافی 2025 بھارت کی شکست کا دعویٰ کرنے والے آئی آئی ٹی بابا پر تشدد

کھیل

چیمپئنز ٹرافی 2025 کی پشین گوئی مہنگی پڑ گئی، بھارت میں مہا کمبھ میلے سے مشہور ہونے والے ابھے سنگھ جنہیں آئی آئی ٹی بابا کہا جاتا ہے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے

چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے پانچویں میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں، جس کے حوالے سے بھارتی آئی آئی ٹی بابا نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف میچ نہیں جیت سکتی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی آئی آئی ٹی بابا کو یکم مارچ کو نشر ہونے والے نجی چینل کے نیوز ڈیبیٹ پروگرام میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کی شکایت انہوں نے بھارتی پولیس کو درج کروائی

پولیس کے مطابق درج شکایت میں ان کا کہنا ہے کہ چند لوگوں نے نیوز روم میں داخل ہو کر مجھ پر حملہ کیا، مجھ سے بدتمیزی کی اور لاٹھیوں سے مارا پیٹا۔

رپورٹس کے مطابق آئی آئی ٹی بابا کا مطالبہ ہے کہ پولیس ان کی مزید شکایت درج کرے تاہم ایسا نہ کرنے پر آئی آئی ٹی بابا نے احتجاج ریکارڈ کروایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی آئی ٹی بابا اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کے لیے سیکٹر 126 کے علاقے میں پولیس چوکی   کے باہر بیٹھ گئے بعد ازاں جب پولیس نے انہیں راضی کیا تو انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا۔