اداکارہ حنا خان

کینسر کی شکار اداکارہ حنا خان کا پہلا روزہ کیسا گزرا؟

شوبز

کینسر میں مبتلا کشمیری نژاد بھارتی اداکارہ حنا خان نے بتایا ہے کہ وہ رمضان المبارک میں افطار اور سحری کا اہتمام کس طرح کررہی ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حنا خان نے اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جس وہ ہلکا سبز رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں اور افطار کی میز پر موجود ہیں۔

ایک تصویر میں وہ ہاتھ میں تسبیح پکڑ کر جائے نماز پر بیٹھی ہوئی ہیں۔ اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’رمضان المبارک، میں کیسی لگ رہی ہوں؟

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’سحری سے افطاری تک کا خوبصورت سفر، الحمدللہ۔‘ حنا خان نے مداحوں سے درخواست کی کہ انہیں دعاؤں میں یاد رکھیں