طلبا ہمارا مستقبل ہیں پاکستان کو ان کی ضرورت ہے ہم انہیں اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنائیں گے۔ چوہدری سلیم صادق کینڈین ایمبیسڈر برائے پاکستانی اورسیز کا اے پی ایس شہدا ماڈل ٹاون لاہور میں طلبا سے خطاب
لاہور۔ بیورو چیف(فیاض مدثر) طلبا ہمارا آنے والا کل ہے انہیں سے مستقبل کی مثبت امیدیں وابستہ ہیں پاکستان کو ، قوم کو ان کی ضرورت ہے ہم انہیں اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنائیں گے، طلبا کو چاہیئے اپنی تعلیم پر سنجیدگی سے توجہ دیں دنیا کے نئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیئے اپنے آپ کو تیارکریں ان خیالات کا اظہار کینڈین ایمبیسڈر برائے پاکستانی اورسیز چوہدری سلیم صادق نے اے پی ایس شہدا ماڈل ٹاون لاہور میں طلبا سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا پاکستان کو مظبوط سے مظبوط تر بنانا ہے۔ اور طلبا کو اس سلسلے میں اپنا ۔ رول ادا کرنا چاہیئے بعد ازاں چوہدری سلیم صادق نے پرنسپل سکول معروف ماہر تعلیم عطا محمد کو ان کی بہترین خدمات پر شیلڈ آف آنر پیش کی اس موقع پر ان کے ہمراہ معروف ایڈووکیٹ محمد اسلام انجم بھی موجود تھے
محمد اسلام انجم نے بھی اپنے مختصر خطاب میں سکول کی معیاری تعلیم اوراساتذہ کرام کی کاوشوں کی بھرپور تعریف کی اور کہا ہم امید کرتے ہیں پرنسپل سکول عطا محمد صاحب اپنے جملہ سٹاف کے ساتھ سکول کے معیار کو مزید بلند کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے