ستائیس اکتوبر 2025 پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن گرین لاہور کے تحت شاہدرہ چوک سے نیو راوی ٹول پلازہ تک شجر کاری شروع
لاہور۔ بیورو چیف( فیاض مدثر)، جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف اور سنٹرل میڈین پر کل 1200 درخت اور پودے لگائے جائیں گے ، یہ تفصیلات ڈائریکٹر جنرل راجہ منصور احمد نے بتائیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہر لاہور کے مرکزی داخلی راستے پر ماحول دوست اس منصوبے کے تحت سکھ چین، کچنار ، الٹا اشوک ، ہائیبسکس اور فائیکس کے پودے لگائے جائیں گے

، ہارٹیکلچر ماہرین کی زیر نگرانی یہ پودے انکی لمبائی کو مد نظر رکھتے ہوئے ترتیب سے لگائے جا رہے ہیں جس کا مقصد فضا کو خوشگوار بنانے کے ساتھ صوبائی دارالحکومت کے داخلی راستے کی خوبصورتی میں اضافہ بھی ہے ۔
ڈی جی پی ایچ اے لاہور راجہ منصور احمد نے کہا کہ زندہ دلان لاہور ان درختوں کی دیکھ بھال اور انہیں پروان چڑھانے کے لیے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی اور حکومت پنجاب کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے