گلوکارہ اسمارہ خان

گلوکارہ اسمارہ خان لاہور کے مختلف ٹی کیفیز میں موسیقی کے رنگ جمانے لگیں

شوبز

گلوکارہ اسمارہ خان لاہور کے مختلف ٹی کیفیز میں موسیقی کے رنگ جمانے لگیں عوام کی جانب سے پزیرائی اور کیفیز کی سپورٹ پر سب کی شکر گزار ہوں ۔ گلوکارہ اسمارہ خان

لاہور (فیاض مدثر) تفصیلات کے مطابق عوام کی جانب سے ابھرتی ہوئی خوبرو اور تعلیم یافتہ گلوکارہ اسمارہ خان اس وقت لاہور کے مختلف ٹی کیفیز کی زینت بنی ہوئی ہیں اور اپنی موسیقی کے رنگ جما رہی ہیں۔ رئیس ٹی ہاؤس نیلم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن، لارڈز کیفے، چائے چسکیاں اور کلاؤڈ نائن پی آئی اے روڈ سمیت لاہور کے متعدد ٹی کیفیز میں پر موسیقی کی جاندار فارمینس دکھانے اور عوام کی طرف سے پزیرائی پر گلوکارہ اسمارہ خان نے سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا

اور اس امر کا اظہار کیا کہ مستقبل میں اس سے بھی بہتر پرفارم کروں گی اور عوامی سپورٹ کی بدولت جلد نئی اسکرین پر بھی نظر آؤں گی۔گلوکارہ اسمارہ خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بن رہی تھی تھی مگر چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر اور موسیقی سے عشق کی وجہ سے تعلیم ادھوری رہ جانے کا افسوس ضرور ہے

مگر موسیقی سے عشق اور شدید لگاؤ کے باعث کم وقت میں کامیابیوں کے زینے چڑھ رہی ہوں اور بہت جلد مزید کامیابیاں سمیٹوں گی۔ انہوں نے مزید کہا بہت جلد پردہ سکرین پر بھی نظر آؤں گی میرے مداحوں کی دعائیں میرے ساتھ ہیں فیلڈ میں کامیابی پر سب کی شکر گزار ہوں

Share