ہارٹیکلچر ایجنسیاں شہروں کی خوبصورتی پر بھرپور توجہ دیں۔ ڈی جی پی ایچ اے

ہارٹیکلچر ایجنسیاں شہروں کی خوبصورتی پر بھرپور توجہ دیں۔ ڈی جی ہارٹی کلچر اتھارٹی

اہم خبریں

لاہور۔ ڈیلی ٹائمز(فیاض مدثر) تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی راجہ منصور احمد نے کہا ہے کہ شہروں کی خوبصورتی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا خصوصی فوکس ہے۔ ہارٹی کلچر ایجنسیز باغات اور گرین بیلٹس کی خوبصورتی پر بھرپور توجہ دیں اور آنے والے سیزن میں شجرکاری کے لیۓ درکار لوازمات کا بروقت دستیابی یقینی بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی ہارٹی کلچر ایجنسیز کے منیجنگ ڈائریکٹرز سے تعارفی اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹرز جنرل مرزا ولید بیگ اور احد ڈوگر بھی اجلاس میں شریک تھے۔ ڈی جی پی ایچ اے راجہ منصور احمد نے ہدایت کی کہ تمام ہارٹی کلچر ایجنسیاں بلاتاخیر درکار عملہ، مشینری اور مالی وسائل کے بارے میں آگاہ کریں جس سے جامع طور پر حکومت پنجاب کو بھجوایا جائے گا۔

ہارٹی کلچر ایجنسیز اپنے اضلاع میں “اڈاپٹ اے پارک” منصوبہ پر کام شروع کریں۔ اس حوالے سے لاہور میں پہلے ہی ایک باغ کا کامیاب تجربہ کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق مختلف محکموں میں موجود بیلداروں کی تفصیلات بھی حاصل کی جائیں

جنہیں بطور مالی ہارٹی کلچر ایجنسیوں میں شامل کرنے کے لیۓ اقدامات کیۓ جائیں گے۔قبل ازیں منیجنگ ڈائریکٹرز نے دستیاب وسائل اور درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ہارٹیکلچر ایجنسیاں شہروں کی خوبصورتی پر بھرپور توجہ دیں۔ ڈی جی ہارٹی کلچر اتھارٹی

 

Shares