پنجاب کے 15 اضلاع میں 944 نئے فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا پہلا مرحلہ
لاھور۔ بیوروچیف(فیاض مدثر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کمیشن پنجاب کے 15 ضلع میں 944نئےفلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا پہلا مرحلہ میں جنوبی پنجاب اور پوٹھوہار ریجن کے چار شہروں میں صاف پانی کی بوتلوں کے ذریعے فراہمی کیلئے پلانٹ لگانے کا فیصلہ
چھوٹے اور ایک بڑے پیمانے پر سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب بھی پی سی ون میں شامل پوٹھوہار ریجن میں ڈیم کے پانی کی ٹریٹمنٹ سے صاف پانی کی فراہمی کا بھی تفصیلی جائزہ
وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت پنجاب صاف پانی اتھارٹی ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس سی ای او صاف پانی اتھارٹی زاہد عزیز، ڈی جی او اینڈ ایم زوہیب بٹ نے اہداف کی تکمیل بارے تفصیلی بریفنگ دی

وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے نئے پراجیکٹس بارے تجاویز دی گئیں،پنجاب کے باسیوں کیلئے پانی کے تاریخی منصوبے مرتب کیے جا رہے ہیں، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین وزیر ہاؤسنگ کی دہائیوں سے پنپتے مسائل پر قابو پانے کیلئے پی سی ون جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات
وزیر اعلیٰ پنجاب صوبہ بھر میں پانی کی فراہمی کیلئے پائیدار منصوبہ بندی کی خواہاں ہیں، بلال یاسین سالانہ بنیادوں پر پانی کی فراہمی کے نئے پراجیکٹس پر کام کیا جائے گا، وزیر ہاؤسنگ پنجاب پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر سلطان باجوہ اور چیئرمین صاف پانی اتھارٹی چوہدری زاہد اکرم بھی اجلاس میں شریک تھے۔