بلدیاتی ایکٹ کا ردعمل

امریکی سرپرستی میں“بورڈ آف پیس”گمراہ کن اور خطرناک سازش ہے۔ضیاء الدین انصاری

پاکستان

لاہور ( انوارالاسلام کیمانہ سے) پاکستان کی افواج کا کردار ہمیشہ مظلوموں کی حمایت اور قومی دفاع تک محدود رہنا چاہیے۔ بورڈ آف پیس فلسطینی عوام کی جدوجہدِ آزادی کو کمزور کرنے اور امتِ مسلمہ کو باہم ٹکرانے کی کوشش ہےامیر جماعت اسلامی لاہورضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ

 امریکی سرپرستی میں تشکیل دیے جانے والے مبینہ“بورڈ آف پیس”کو ایک گمراہ کن اور خطرناک سازش ہے یہ اقدام فلسطینی عوام کی جدوجہدِ آزادی کو کمزور کرنے اور امتِ مسلمہ کو باہم ٹکرانے کی کوشش ہے۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور آرمی چیف عاصم منیرکو متنبہ کیا کہ غزہ میں حماس کو غیر مسلح کرنے یا کسی بھی صورت میں افواجِ پاکستان کو فلسطینی عوام کے خلاف استعمال کرنے کا کوئی بھی فیصلہ قومی مفاد، عوامی امنگوں اور اسلامی اصولوں کے منافی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج کا کردار ہمیشہ مظلوموں کی حمایت اور قومی دفاع تک محدود رہنا چاہیے، نہ کہ کسی بیرونی ایجنڈے کا حصہ بننا۔ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ جب تک فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کو تسلیم کرتے ہوئے ایک منصفانہ اور پائیدار حل پیش نہیں کیا جاتا، اس وقت تک کسی بھی نام نہاد امن منصوبے کی کوئی حیثیت نہیں۔

فلسطین کے عوام اپنی آزادی اور بنیادی حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور آزادی کی تحریک ہر قوم کا مسلمہ حق ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ“بورڈ آف پیس”کے نام پر اگر مسلمان افواج کو فلسطینیوں کے مدِمقابل لانے کی کوشش کی گئی تو یہ امت کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہوگا۔

انہوں نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ کسی بھی ایسے اجلاس یا معاہدے کا حصہ بننے سے گریز کرے جو فلسطینی عوام کے حقوق سے انحراف پر مبنی ہو، اور عالمی سطح پر حق و انصاف کے اصولوں کی پاسداری کو یقینی بنائے

Shares