حکومت کے کرنے کے کام جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن کررہی ہے۔ اظہربلال

حکومت کے کرنے کے کام جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن کررہی ہے۔ اظہربلال

ریجنل نیوز

سیلاب مثاترین کی مدد کیلئے پوری قوم بڑھ چڑھ کر الخدمت فاؤنڈیشن کا ساتھ دے۔

قائمقام امیر جماعت اسلامی لاہور اظہربلال کی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پوری قوم اور تمام سیاسی پارٹیوں کو ایک پر مل کر کام کی اپیل

لاہور(میاں انوار الا اسلام کمیانہ)قائمقام امیر جماعت اسلامی لاہور اظہربلال نے کہا ہے کہ سیلاب مثاترین کی مدد کیلئے پوری قوم بڑھ چڑھ کر الخدمت فاؤنڈیشن کا ساتھ دے۔

حکومت کے کرنے کے کام جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن کررہی ہے۔ بونیر، اپر دیر، باجوڑ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت کئی شدید متاثرہ علاقوں میں الخدمت کے رضاکار دن رات خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ سرگرم ہیں۔اظہربلال نے مزید کہا کہ یہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ خدمتِ خلق کا ہے۔

پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ہوکر متاثرہ بھائی بہنوں کی مدد کے لیے آگے بڑھنا چاہیے۔ جماعتِ اسلامی نے ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کا ساتھ دیا ہے اور آج بھی ہمارے کارکن اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر سیلاب متاثرین کی خدمت میں مصروف ہیں

جبکہ ایک ہمارا سرگرم کارکن لوگوں زندگی محفوظ کرتے اللہ کے حضور شہادت پا چکا ہے۔ انہوں نے مزید کاکہا کہ صرف پہلے ہی دن ہزاروں متاثرین تک امدادی سامان پہنچایا گیا اور درجنوں ٹیمیں مختلف علاقوں میں سرگرم عمل ہیں۔

عوامی تعاون کے بغیر یہ مشن ممکن نہیں، اس لیے ملک بھر کے شہریوں سے درخواست ہے کہ عطیات، خشک راشن، ادویات اور نقد رقوم کے ذریعے اس خدمتِ خلق میں بھرپور حصہ ڈالیں۔

انہوں نے ملک کے صاحب استطاعت افراد، کاروباری برادری، سماجی تنظیموں اور مخیر حضرات سے پرزور اپیل کی کہ وہ بڑھ چڑھ کر عطیات دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ متاثرہ خاندانوں کی مدد ممکن ہو سک

Shares