آپ سرکار ﷺ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ پاکستان میں اسلامی نظام نافذ کیا جائے ۔

آپ سرکار ﷺ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ پاکستان میں اسلامی نظام نافذ کیا جائے ۔

ریجنل نیوز

الخدمت فاؤنڈیشن متاثرہ علاقوں میں خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہو کر کام کر رہی ہے۔

لاہور (میاں انوار الاسلام کمیانہ) تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی لاہورضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے پی پی 155 میں ورکرز کنونشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ سرکار ﷺ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ پاکستان میں اسلامی نظام نافذ کیا جائے ۔

مشکل وقت میں دوسروں کی مدد کی جائے۔ موجودہ حالات میں سیلاب متاثرین سب سے زیادہ مدد کے مستحق ہیں ۔ الخدمت فاؤنڈیشن نے ہنگامی بنیادوں پر خیمہ بستیاں قائم کیں۔ ان خیمہ بستیوں میں متاثرین کو تین وقت کا کھانا، پانچ وقت چائے، بچوں کے لیے دودھ، موبائل میڈیکل یونٹس اور شدید زخمی یا بیمار افراد کو منصورہ ہسپتال میں 24 گھنٹے مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ شدید بارشوں کے باوجود 24 گھنٹے الخدمت کے کارکنان میدان عمل میں موجود ہیں۔خیمہ بستیوں میں ایک ہزار سے زائد خاندانوں کو ضروری بنیادی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں، جن میں خواتین اور بچوں کی تعداد نمایاں ہے۔

آپ سرکار ﷺ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ پاکستان میں اسلامی نظام نافذ کیا جائ

امیر جماعت اسلامی لاہور نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن شہرلاہور میں ہی نہیں، بلکہ پورے ملک کے متاثرہ علاقوں میں خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہو کر کام کر رہی ہے۔ یہ سب کچھ صرف اور صرف اللہ کی رضا کے لیے کیا جا رہا ہے

اس کا کوئی سیاسی یا ذاتی مفادنہیں۔خیالا ت کااظہار انہوں نے کے زیرا ہتمام حلف برداری تقریب سے خطاب کرتےہوئے کیا۔تقریب میں لیاقت بلوچ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ، ڈاکٹر احمد رضا ڈوگر نائب امیر جماعت شرقی لاہور ، قمر شبیر امیر پی پی 155 ، میجر(ر) افتخار اعوان صدر سیاسی کونسل ، خالد صدیقی قیم زون اور عوامی کمیٹیوں کے عہدیداران بھی موجود ہیں ۔ لیاقت بلوچ نے عوامی کمیٹیوں کے عہدیداران سے حلف لیا

Shares