رینالہ خورد امن کمیٹی کے اجلاس میں شہدا اسلام آباد کے خصوصی دعائیں کی گئیں ” رینالہ خورد میں بھی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے اقدامات
رینالہ خورد۔ ڈیلی ٹائمز۔ اسسٹنٹ کمشنر رینالہ انعم علی خان کی زیر صدارت امن کمیٹی کا اجلاس شہدا اسلام آباد کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد انعم علی خان کی زیر صدارت امن کمیٹی رینالہ خورد کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جسمیں میں ڈی ایس پی رینالہ ۔ سی او میونسپل کمیٹی چوہدری افضل زاہد ۔ راؤ عتیق گوہر ۔ اعجاز طاہر القادری ۔ چوہدری ندیم اکرم سمیت تمام مسالک کے علماء کرام سمیت مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی ۔
اجلاس میں مختلف تجاویز کو بھی زیر غور لایا گیا جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر رینالہ انعم علی خان نے کہا کہ رمضان المبارک میں نہ صرف شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا بلکہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔انعم علی خان نے مزید کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اس لئے کسی کو بھی ناجائز منافع خوری کرنیوالوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ۔اجلاس کے اختتام پر شہدا اسلام آباد کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔
رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کو یقینی بنائیں گے گا ۔انعم علی خان