ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا ڈسٹلری ویب پورٹل کا سافٹ لانچ ٹریننگ سیشن

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا ڈسٹلری ویب پورٹل کا سافٹ لانچ ٹریننگ سیشن

پاکستان

کاروباری سہولت کے لیے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا ڈسٹلری ویب پورٹل کا سافٹ لانچ ٹریننگ سیشن

چیئرمین پاکستان ایتھانول مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن نے صدر نے  بھی شرکت کی
لاہوربیوروچیف(فیاض مدثر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی جانب سے ڈسٹلری ویب پورٹل کی سافٹ لانچ اور ٹریننگ سیشن مقامی ہوٹل میں منعقد کیا گیا، جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد عمر شیر اور چیئرمین پاکستان ایتھانول مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن نے کی۔

ویب پورٹل کا مقصد کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا اور پنجاب کے ڈسٹلری سیکٹر کو کاروباری سہولت فراہم کرنا ہے، اس نظام کے ذریعے کاروباری طبقہ ایتھانول اور ڈینیچرد اسپرٹ کی مقامی فروخت اور دیگر صوبوں و بیرون ملک برآمدات کے اجازت نامے بآسانی آن لائن حاصل کر سکے گا۔

مستقبل میں 9 ڈسٹلریز، جن کی سالانہ پیداواری صلاحیت 3.5 لاکھ میٹرک ٹن ہے، اس اقدام کے تحت سہولت حاصل کریں گی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد عمر شیر نے کہا کہ محکمہ ایکسائز کاروباری حضرات کو جدید، شفاف اور موثر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے

انہوں نے کہا کہ یہ پورٹل کاغذی کارروائی اور غیر ضروری دفاتر کے دوروں میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ برآمدات کے فروغ اور صنعتی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

ٹریننگ سیشن میں شرکا کو پورٹل کے اہم فیچرز سے آگاہ کیا گیا جن میں آن لائن اجازت نامے، درخواستوں کی ٹریکنگ، شفافیت اور افادیت میں اضافہ شامل ہیں۔محکمہ ایکسائز اور پیما نے کاروباری طبقے کو سہولت فراہم کرنے اور برآمدات میں اضافے کے لیے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Shares