اے آئی کئی شعبوں کا روزگار نگل گئی۔ وفاقی وزیر نے بڑے خدشات ظاہر کردیے

اے آئی کئی شعبوں کا روزگار نگل گئی۔ وفاقی وزیر نے بڑے خدشات ظاہر کردیے

پاکستان

اسلام آباد۔ ڈیلی ٹائمز( ویب ڈیسک) اے آئی کی وجہ سے کئی شعبوں میں روزگار کے مسائل پیدا ہو گئے ہیں اس کا سنجیدہ حل ضروری ہے وفاقی وزیر نے خدشات کا اظہار کر دیا سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے اشتہاری شعبے میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے استعمال سے تخلیقی شعبوں میں روزگار کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانٹینٹ کریئیٹرز، گرافک ڈیزائنر،ایڈیٹرز، کریئیٹو ڈائریکٹرز، اداکار، اداکارائیں،ماڈلز اور ٹیکنیشنز،کیمرا مین سمیت تخلیقی افرادی قوت کو متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اے آئی کے باعث کئی تخلیقی پیشے متروک ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں، اس مسئلے کا پالیسی سطح پر حل ضروری ہے۔

Shares