وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی

تھوڑا سا انتظار بانی پی ٹی آئی کو رہا کرالیں گے، وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی

اہم خبریں

لاہور۔ ڈیلی ٹائمز(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوابی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کارکنوں میں جو جذبہ ہے پہلے نہیں دیکھا، بانی پی ٹی آئی کی بیماری پارٹی، وکلا اور فیملی سے چھپائی گئی ذاتی معالج تک بھی رسائی نہیں دی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی نے جذباتی انداز میں کہا کہ کارکنان کے جذبے اور عمران خان کے بیچ صرف اور صرف کچھ لمحے ہیں تھوڑا انتظار کریں اپنے لیڈر کو انشااللہ رہا کرائیں گے۔

انھوں نے عمران خان کی بیماری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بیماری چھپائی گئی، ان کا آپریشن رات کے اندھیرے میں کیا گیا، اس کے بعد 5 دن تک پوری قوم سے وہ بات چھپائی گئی۔

وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی نے کہا کہ قوم سے جھوٹ بولا گیا، ذاتی معالج تک بھی رسائی نہیں دی جارہی ہے، ہم نے مطالبہ کیا کہ بانی کی ملاقات ان کے ذاتی ڈاکٹر سے کروائی جائے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ہم نے اڈیالہ جیل کے سامنے دو دن گزارے لیکن ہمیں ملنے نہیں دیا گیا، ہمارے بڑوں نے ہمارے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں۔

Shares