لاہور۔ ڈیلی ٹائمز(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف غداری کے مقدمے کا امکان رد نہیں کرتا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں رانا ثنا اللہ سے سوال کیا گیا کہ کیا حکومت عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلا سکتی ہے؟ اس کا کیا امکان ہے
جواب میں انہوں نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف غداری کے مقدمے کا امکان رد نہیں کرتا بڑے فیصلے ان کے حالیہ ٹویٹ اور بہنوں کے بیانات کے بعد ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سے بات چیت کا دروازہ کبھی کھلا ہی نہیں تھا وہ پاکستان کی سیاست میں کبھی تھے ہی نہیں تحریک انصاف بہت تیزی سے اپنے انجام کی طرف بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا انجام بانی ایم کیو ایم سے مختلف نظر نہیں آرہا ایک پی ٹی آئی اڈیالہ اور ایک پی ٹی آئی پاکستان بننے جارہی ہے۔ مشیر وزیراعظم نے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعے کے بعد بھارتی افغانی اور پی ٹی آئی میڈیا نے ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کیا پی ٹی آئی جو پیغام بھیجا ہے وہ ان کو مل جائے گا اور بڑی قوت سے ملے گا