عمران خان کا طبی معائنہ

اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم عمران خان کا طبی معائنہ مکمل، رپورٹ حکومت کو پیش کی جائے گی: حکام

اہم خبریں

لاہور۔ ڈیلی ٹائمز( مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کا طبی معائنہ مکمل ہو گیا ہے۔ جیل حکام نے بتایا کہ ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے سابق وزیرِاعظم کا ایک گھنٹے سے زائد تفصیلی معائنہ کیا۔ حکام کے مطابق عمران خان کی آنکھوں کا خصوصی معائنہ کیا گیا، جبکہ بلڈ سیمپلنگ، بلڈ پریشر اور دیگر ٹیسٹ بھی کیے گئے۔ میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر آفاق، ڈاکٹر سکندر اور ڈاکٹر عارف شامل تھے۔

واضح رہے کچھ دنوں سے بانی پی ٹی آئی کی صحت خاص کر آنکھوں کے حوالے سے متعدد خبریں زیر گردش ہیں اب ایک بات یقینی طور پر سامنے آ چکی ہے کہ آنکھوں کے حوالے سے حکومت کو ادراک ہو گیا ہے کہ سنجیدگی کے ساتھ تمام چیک اپ ہوں تاکہ کسی منفی صورتحال سے بچا جا سکے۔

Shares