آپریشن بنیان المرصوص کی فتح نے آزادی کی خوشیاں دوبالا کر دیں: غزالی سلیم بٹ

آپریشن بنیان المرصوص کی فتح نے آزادی کی خوشیاں دوبالا کر دیں: غزالی سلیم بٹ

پاکستان

آپریشن بنیان المرصوص کی فتح نے آزادی کی خوشیاں دوبالا کر دیں: غزالی سلیم بٹ

جشن آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات جاری، شاد باغ میں کیک کاٹنے کی تقریب۔

ڈیلی ٹائمزلاہور۔ بیورو چیف(فیاض مدثر) وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت جشن آزادی و معرکہ حق کی تقریبات کا سلسلہ جاری 

شاد باغ میں کیک کاٹنے کی تقریب چیرمین پی ایچ اے و رکن پنجاب اسمبلی غزالی سلیم بٹ کے مقامی دفتر میں منعقد ہوئی، جہاں کیک کاٹنے کے بعد ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

آپریشن بنیان المرصوص کی فتح نے آزادی کی خوشیاں دوبالا کر دیں: غزالی سلیم بٹ

اس موقع پر شرکاء نے معرکہ حق میں تاریخی فتح پر پاک فوج کو خراج تحسین کیا اور وطن پاکستان اور افواج پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی۔

تقریب میں شاد باغ کے سیاسی و سماجی رہنماؤں اور عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔ اس موقع پر چیرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ کا کہنا تھا کہ معرکہ حق آپریشن بنیان المرصوص کی فتح نے جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے۔

پوری قوم کوافواج پاکستان پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج جذبہ جہاد اور شوق شہادت سے سرشار ہے، مودی اور یہودی مل کر بھی پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ حصول پاکستان کے مقاصد اور نظریہ پاکستان کے عملی تقاضوں کو یاد رکھنا ہو گا

Shares