لاہور فلاور شو 2026: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت شاندار پھولوں کی نمائش کی تیاریاں عروج پر

لاہور فلاور شو 2026: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت شاندار پھولوں کی نمائش کی تیاریاں عروج پر

اہم خبریں

لاہور۔ بیوروچیف(فیاض مدثر) لاہور فلاور شو 2026 کی شاندار تیاریاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے گرین ویژن کے تحت تیزی سے جاری ہیں۔ شہرِ لاہور میں ہونے والی اس خوبصورت پھولوں کی نمائش لاہور کے حسن میں نمایاں اضافہ کرے گی اور شہریوں کو قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق، ایم ڈی پی ایچ اے لاہور راجہ منصور احمد کی نگرانی اور ڈائریکٹر ہارٹیکلچر وقار رحمان کی قیادت میں ماہر باغبان دن رات محنت کر رہے ہیں تاکہ لاہور فلاور شو 2026 کو کامیاب بنایا جا سکے۔ لاہور کینال کے اطراف قائم ہونے والی یہ نمائش شہریوں کے لیے ایک منفرد تفریحی مقام ثابت ہوگی۔

لاہور فلاور شو 2026 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت شاندار پھولوں کی نمائش کی تیاریاں عروج پر

پی ایچ اے کی ٹیمیں تھوکر نیاز بیگ کے قریب وسیع رقبے پر مشتمل پھولوں کے بیڈز پر کام کر رہی ہیں، جہاں ساڑھے 5 کنال سے زائد رقبے کو مختلف اقسام کے خوبصورت پھولوں سے سجایا جا رہا ہے۔ اس پھولوں کی نمائش لاہور میں تقریباً 35 اقسام کے پھول شامل کیے جائیں گے جبکہ 5 ہزار سے زائد گملوں کو دیدہ زیب انداز میں ترتیب دیا جا رہا ہے

شہری لاہور فلاور شو 2026 کے دوران ایک ہی جگہ لاکھوں کھلتے ہوئے رنگ برنگے پھولوں کا نظارہ کر سکیں گے۔ مزید برآں، خوبصورت سیٹنگ ایریاز بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ لوگ اپنے اہل خانہ کے ساتھ بیٹھ کر اس قدرتی حسن سے لطف اندوز ہو سکیں۔

ایم ڈی پی ایچ اے لاہور راجہ منصور احمد کا کہنا ہے کہ لاہور فلاور شو 2026 نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا بلکہ شہریوں کے لیے ایک صحت مند اور خوشگوار تفریحی ماحول بھی فراہم کرے گا۔

Shares