امیر جماعت اسلامی لاہورضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کا جماعت اسلامی کے 84 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر مختلف تقاریب میں شرکاء و میڈیا خطاب
لاہور (فیاض مدثر ) جماعت اسلامی کا 84 واں یومِ تاسیس خدمت، اخلاص اور جدوجہد کا تسلسل ہے ۔ اس سفر میں فلاح و بہبود ہو یا سیاسی و سماجی محاذمیں خدمت، قربانی اور کردار کی روشن مثالیں قائم کی ہیں۔
آج بھی جماعت اسلامی اسی خلوص، استقلال اور جذبۂ جہاد کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔
یومِ تاسیس ہمیں اس حقیقت کی یاد دہانی کراتا ہے کہ ہماری زندگیوں کا مقصد محض ذاتی مفادات کا حصول نہیں بلکہ ایک اعلیٰ دینی مشن کی تکمیل ہےجماعت اسلامی کے 84 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہورضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کا خطاب

انہوں نے مختلف تقاریب میں شرکاء و میڈیا خطاب کرتےہوئے کہا کہ جماعت صرف ایک سیاسی جماعت نہیں، بلکہ ایک ہمہ جہت دینی، فکری اور انقلابی تحریک ہے، جس کا نصب العین اللہ کی زمین پر اللہ کے دین کا قیام اور انسانیت کو قرآن و سنت کے ابدی اصولوں کے مطابق عدل، امن اور فلاح فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مفکر اسلام بانی جماعت اسلامی سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ نے اس عظیم تحریک کی بنیاد ایک اعلیٰ اور مقدس مقصد کے لیے رکھی۔ آج بھی جماعت اسی خلوص، استقلال اور جذبۂ جہاد کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔
جماعت نے ہر میدان خواہ وہ علم و فکر ہو، فلاح و بہبود ہو یا سیاسی و سماجی محاذمیں خدمت، قربانی اور کردار کی روشن مثالیں قائم کی ہیں۔امیر جماعت اسلامی لاہور نے کہا کہ یومِ تاسیس ہمیں اس حقیقت کی یاد دہانی کراتا ہے کہ ہماری زندگیوں کا مقصد محض ذاتی مفادات کا حصول نہیں بلکہ ایک اعلیٰ دینی مشن کی تکمیل ہے۔
ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی صفوں میں اخلاص، اتحاد اور ایثار کو مضبوط کریں تاکہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی، فلاحی اور خوددار ریاست بنایا جا سکے۔آخر میں انہوں نے کارکنان و وابستگانِ جماعت سے اپیل کی کہ وہ دعوتِ اسلامی کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں، اپنی زندگیوں کو قرآن و سنت کے مطابق ڈھالیں اور معاشرے کی اصلاح، تعمیر اور بہتری میں بھرپور کردار ادا کریں۔
