ایم ڈی پی ایچ اے لاہور راجہ منصور احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق شہر لاہور میں ہفتہ وار ماس پلانٹیشن کی جائے گی ، زون ڈائریکٹرز یقینی بنائیں کہ کوئی گرین بیلٹ گھاس اور پودوں کے بغیر نہ ہو
لاہور(فیاض مدثر ) تفصیلات کے مطابق ایم ڈی پی ایچ اے لاہور راجہ منصور احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق شہر لاہور میں ہفتہ وار ماس پلانٹیشن کی جائے گی ، زون ڈائریکٹرز یقینی بنائیں کہ کوئی گرین بیلٹ گھاس اور پودوں کے بغیر نہ ہو ، پارکوں کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی میں کوتاہی نہیں ہونی چاہیے ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتےہوئے کیا۔ اجلاس میں سینئر افسران ذیشان نصراللہ رانجھا ،احمد سعیدمنج،فر ح ادیبا ،نعیم افضل ودیگر ہارٹی کلچر بھی موجود تھے ۔ ایم ڈی پی ایچ اے نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی واضع ہدایات ہے کہ ماحولیاتی مسائل اور سموگ کے خاتمہ کے لیے لاہور میں درختوں ، پودوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہونا چاہیے
اس مقصد کے لیے افسران کمر کس لیں، کسی پارک میں پانی کھڑا نہ ہو، کوئی گرین بیلٹ گھاس کے بغیر نظر نہ آئے،زونز ڈائریکٹرز روزانہ کی بنیاد پر اگراس رپورٹ شیئر کریں،پارکوں میں صفائی اور ہارٹی کلچر پر توجہ دیں،سٹاف کی حاضری باقاعدگی سے چیک کریں ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ لاہور پی ایچ اے کیساتھ پلانٹیشن میں شریک ہوگی ،کمشنر لاہور ڈپٹی کمشنر لاہور کو بھی شجرکاری مہم میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی جائے گی ۔
ایم ڈی پی ایچ اے راجہ منصور احمد نے ڈائریکٹر انجینئرنگ کو ہدایت کی کہ درختوں ، پودوں کی آبیاری کیلئے پانی والی موٹروں کو فنکشنل رہنا چاہیے،جوپانی کی موٹرقابل مرمت نہ ہو اسے فوری تبدیل کردیا جائے ، انہوں نے ہدایت کی کہ شجرکاری کیلئے بلا تاخیر ایریاز کی نشاندی کی جائے ، وافر مقدار میں پودوں کی دستیابی یقینی بنائیں ۔
