وزیراعلیٰ پنجاب کے “سموگ فری پنجاب” وژن کے تحت لاہور میں پی ایچ اے کی ٹری واشنگ مہم جاری

پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب نواز کے سموگ فری پنجاب وژن کے تحت صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی اور سموگ تدارک کے لیے پی ایچ اے کی بھرپور سرگرمیاں جاری

لاہور۔ بیورو رپورٹ(افیاض مدثر) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نواز کے سموگ فری پنجاب وژن کے تحت صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی اور سموگ تدارک کے لیے پی ایچ اے کی بھرپور سرگرمیاں جاری ہیں۔

اس سلسلے میں ٹریفک کے شدید بوجھ والے علاقوں اور شہر لاہور کی اہم مین شاہراؤں پر ٹری واشنگ مہم بھی صبح و شام جاری ہے ، تاکہ پتوں پر جمی گرد کو صاف کر کے درختوں کی آکسیجن پیدا کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے۔اس حوالے سے ایم ڈی پی ایچ اے منصور احمد راجہ نے کہا کہ مال روڈ ،فیروزپور روڈ ، رنگ روڈ ، کنال روڈ ، گلبرگ روڈ، جوہر ٹاؤن ، شاہدرہ سمیت دیگر اہم شاہراؤں کی گرین بیلٹس پر صبح و شام کی بنیاد پر ٹری واشنگ کا عمل جاری ہے ۔

مختلف علاقوں میں گرین بیلٹس پر شجرکاری کی جا رہی ہے،موسمی پھولوں کی کاشت، نگہداشت اور خوبصورتی میں اضافہ کا عمل بھی جاری ہے۔ ایم ڈی پی ایچ اے نے کہا کہ “لنگز آف لاہور” منصوبےکے تحت پبلک پارٹنرز کے ساتھ مل کر وسیع پیمانے پر شجرکاری کی جا رہی ہے۔

شجرکاری میں سایہ دار، پھلدار اور مقامی اقسام کے درختوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ایم ڈی منصور احمد راجہ نے کہا کہ یہ تمام اقدامات لاہور کے ماحول کو بہتر بنانے، شہریوں کو صحت مند فضا فراہم کرنے اور سموگ کے مستقل حل کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔ پی ایچ اےایک سرسبز، صاف اور صحت مند لاہور کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

Shares