dailytimes.pk پاکستان کی ایک آزاد، غیر جانبدار ذمہ دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جس کا مقصد قارئین تک بروقت، مستند اور حقائق پر مبنی خبریں پہنچانا ہے۔
ہم ملکی، بین الاقوامی، سیاسی، کاروباری، کھیل، ٹیکنالوجی، شوبز، علاقائی اور دیگر اہم شعبوں سے متعلق خبریں اور معلومات فراہم کرتے ہیں۔ ہماری ادارتی ٹیم اس بات کی پابند ہے کہ ہر خبر کو شائع کرنے سے قبل دستیاب مستند ذرائع سے اس کی تصدیق کی جائے۔
ڈیلی ٹائمز کسی مخصوص سیاسی جماعت، مذہبی گروہ، ادارے یا فرقے کی نمائندگی نہیں کرتی۔ ہمارا عزم غیر جانبدار صحافت کو فروغ دینا اور عوام کو درست، متوازن اور ذمہ دارانہ معلومات فراہم کرنا ہے۔
ہم زرد صحافت، نفرت انگیز مواد، جھوٹی خبروں اور گمراہ کن معلومات کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ ہم پاکستان کے قومی مفادات، ملکی قوانین اور ذمہ دار صحافتی اصولوں کا احترام کرتے ہوئے اپنی اشاعتی پالیسی مرتب کرتے ہیں۔
ہم اپنے قارئین کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں اور اگر کسی خبر میں کسی قسم کی غلطی یا کمی کی نشاندہی کی جائے تو اس کا جائزہ لے کر مناسب اصلاح کی جاتی ہے۔
ہمارا مشن معیاری اردو صحافت کو فروغ دینا اور قارئین کا اعتماد برقرار رکھنا ہے