لاہور۔ ڈیلی ٹائمز بیوروچیف(فیاض مدثر)کچھ لو کچھ دو تو خارجہ پالیسی کا حسن ہے مگر بدترین غلامی کا طوق پہن کر آئندہ نسلوں کو غلامی کی زنجیریں پہنانا شرمناک ہے۔ اندرونی اور بیرونی جبر کی چکی میں پس کر بھی عوام حق کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف قانون دان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ محمد حیات کلاسن نے ڈیلی ڈائمز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا لاہور بار کے موجودہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے پورے پینل کی جیت یہ ثابت کرتی ہے اہل علم زنگ آلود تو ہو سکتے ہیں لیکن بے ضمیر نہیں ہو سکتے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر یہ سمجھتا ہوں عمران خام ننانوے فی صد ٹھیک ہے۔
ہم اپنے ملک کا نہیں سوچ رہے ذاتیات کو لیکر اور صرف اپنے فائدے کے لیئے سب کچھ کر رہے ہیں ہماری موجودہ اور آنے والی نسلیں بھی ہم سے ہماری کوتاہیوں کا حساب مانگیں گی۔