لاہور۔ڈیلی ٹائمز( فیاض مدثر) صحافی و تعلیم یافتہ خوبرو گلوکارہ اسمارہ خان نے ایک بار پھر موسیقی کی اننگ کا دھواں دار آغاز کر دیا ہے اور اپنی شاندار پرفارمینس کے باعث لاہور کے مختلف ٹی کیفیز میں توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ اسمارہ خان کی دلکش آواز کی وجہ سے مختلف ٹی کیفیز نے ان کو پرفارم کرنے کی پیشکش کی ہے جو انہوں نے دستیابی کے لحاظ سے حامی بھر لی ہے۔
اسمارہ خان نے کہا کہ میں بطور صحافی اپنی تمام صحافی برادری سے بھرپور کوریج کی امید کرتی ہوں، میں ہرممکن کوشش کروں گی کہ اپنی آواز کے سحر سے نوجوان نسل کی پسندیدہ اور دور حاضر کی موسیقی کو ترجیح دوں گی اور بہت جلد قومی سطح پر مقام حاصل کر لوں گی۔ گلوکارہ اسمارہ خان نے اپنی موسیقی کو پسند کیے جانے پر اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔