رینالہ خورد

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال رینالہ خورد میں ڈائیلسز سنٹر کا افتتاح کر دیا

پاکستان

رینالہ خورد ۔ ڈیلی ٹائمز رپورٹ سرفراز انجم ۔ چیف منسٹر ڈائیلسز پروگرام کے تحت ٹی ایچ کیو ہسپتال رینالہ خورد میں ڈائیلسز سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی خواجہ عمران نذیر نے ڈائیلسز سنٹر کا افتتاح کیا رپورٹ کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال رینالہ خورد میں اس افتتاحی تقریب کے موقع پر ممبر قومی اسمبلی ندیم عباس ربیرہ، ایم پی اے چوہدری جاوید علاؤالدین ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید سمیت محکمہ ہیلتھ و تحصیل انتظامیہ کے افسران اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے ۔

صوبائی وزیر نئے ڈائلسز وارڈ میں مریضوں سے سہولیات بارے دریافت کیا صوبائی وزیر نے ڈائیلسز وارڈ کی بروقت تکمیل پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اے سی انعم علی خان اور ایم ایس ڈاکٹر سیدہ حمیدہ علی کی کاوشوں کو سراہا خواجہ عمران نذیر کی ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت مریضوں نے ڈائلیسز سینٹر کے قیام پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو دعائیں دیں

رینالہ خورد
خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ڈائلسز سینٹر کے قیام کے لیے عوامی نمائندوں اور ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے بھرپور کاوشیں کی ہیں۔ اگلے مرحلے میں دس مزید ڈائلسز مشینیں ہسپتال کو فراہم کی جائیں گی۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں گردوں کے مریضوں کے لیے جدید ڈائیلسز سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈائیلسز سنٹر کے قیام سے مریضوں کو اپنے ہی شہر میں علاج کی معیاری سہولت میسر ہوگی۔ پنجاب بھر میں بہت جلد ہزاروں نئے ڈاکٹرز، کنسلٹنٹ اور سپیشلسٹ بھرتی کیے جائیں گے۔

ڈاکٹروں کی کارکردگی کے لیے کے پی آئیز بھی بنائے جائیں گے۔ ہسپتالوں میں ایل پی کے ذریعے مریضوں کو تمام ضروری ادویات مفت فراہم کی جائیں گی۔ جدید طبی سہولیات کے ذریعے چھوٹے شہروں میں بھی مریضوں کا مکمل علاج معالجہ ممکن ہو سکے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے وضع شدہ روڈ میپ پر عملدرآمد سے متعلق ہسپتالوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔

Shares