اسلامی جمعیت طلبا

خود سازی، مقصدِ حیات کی واضح ،عملی جدوجہد  کامیاب اور باوقار زندگی کی بنیادی شرائط ہیں۔ قاسم علی شاہ

پاکستان

معروف موٹیویشنل اسپیکر محترم قاسم علی شاہ صاحب نے اسلامی جمعیت طلبہ گلگت بلتستان کے زیرِ اہتمام جاری ونٹر اسٹڈی کیمپ لاہور میں طلبہ سے خصوصی خطاب 
لاہور۔ ڈیلی ٹائمز( میاں انواراسلام کمیانہ) ملک کے معروف موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ کا ونٹر اسٹڈی کیمپ زیر اہتمام اسلامی جمعیت طلبہ لاہور سے خصوصی خطاب

انہوں نے کیمپ میں شریک طلبا سے اپنے خطاب میں کہا کہ  خود سازی، مقصدِ حیات کی واضح اور عملی جدوجہد کو ایک کامیاب اور باوقار زندگی کی بنیادی شرائط ہیں۔ اپنی قابلیت کو پہچانیں  تاکہ آپ اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے عملی زندگی میں اہم اور ذمہ دار فرد کا کردار ادا کر سکیں

بعد ازاں سوال و جواب کی نشست میں طلبہ کے فکری و عملی سوالات کے مدلل، واضح اور رہنمائی سے بھرپور جوابات دیے۔

اس موقع پر اشفاق انجم سینئر سٹاف ڈیلی پاکستان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے زہر اہتمام یہ ونٹر کیمپ بلاشبہ اپنی مثال آپ ہے کردار سازی بنایدی چیز ہے اور اس طرح کے کیمپ طلبہ کو عملی زندگی کی رہنامئی فراہم کرتے ہیں

میاں آفتاب رحیم سابق ناظم اسلامی جمعیت طلبہ، و ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز نے بھی طلبا سے خطاب کیا اوراسلامی جمعیت طلبا سے اپنی وابستگی اور یادوں کو تازہ کیا۔

طلبا اور نوجوانوں کی عملی زندگی میں اسلامی جمعیت طلبا نے ہمیشہ بنیادی کردار ادا کیا ہے  مسقبل کی بات ہو یا کردار سازی کی جمعیت کی رہنمائی ان کے لیئے مشعل راہ بنی ہوئی ہے اس کیمپ کا انعقاد اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

اسلامی جمعیت طلبا

طلبا اور نوجوانوں کی عملی زندگی میں اسلامی جمعیت طلبا نے ہمیشہ بنیادی کردار ادا کیا ہے  مسقبل کی بات ہو یا کردار سازی کی جمعیت کی رہنمائی ان کے لیئے مشعل راہ بنی ہوئی ہے اس کیمپ کا انعقاد اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ میاں آفتاب رحیم سابق ناظم اسلامی جمعیت طلبہ، و ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن۔

واضح رہے اسلامی جمعیت طلبہ لاہور ہر سال اس طرح کا کیمپ لگا کے طلبا کی عملی رہنمائی میں کلیدی کردار ادا  کرتی ہے اس سال بھی  ونٹر اسٹڈی کیمپ  جاری ہے جس میں گلگت بلتستان بھر سے 130 سے زائد طلبہ شریک ہیں۔ کیمپ کا آغاز 20 دسمبر کو ہوا تھا اور یہ 15 فروری تک جاری رہے گا

Shares