لاہور۔ ڈیلی ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے وژن کے تحت لاہور کو سر سبز بنانے کے لیے پی ایچ اے آج سے پودوں کی فری ہوم ڈیلیوری کا آغاز کریگا، شہری ہیلپ لائن 1399 پر کال کرکے پودے کے لیے بکنگ کروا سکتے ہیں، پی ایچ اے کا مالی گھر آکر پودا لگائے گا ، ایم ڈی پی ایچ اے راجہ منصور احمد۔
نے اجلاس کے دوران بتائیں جس میں ہارٹیکلچر ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ ایم ڈی پی ایچ اے لاہور منصور احمد نے بتایا کہ اے ڈی جی ہیڈ کوارٹرز زونا وحید بٹ کو موسم بہار کی شجر کاری مہم کے لئے فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے ۔ ایم ڈی پی ایچ اے نے بتایا کہ شہری صبح 8 بجے سے 4 بجے تک ہیلپ لائن 1399 پر کال کرکے پودے کے لیے بکنگ کر سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پودوں کی فری ہوم وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق پی ایچ اے لاہور کا منفرد اقدام ہے جس کا مقصد شہر لاہور میں درختوں کی تعداد میں اضافہ ہے اور امید ظاہر کی کہ شہری اس مہم میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کریں گے اور اس مہم میں لگائے گئے پودوں کی حفاظت کرکے انہیں پروان چڑھائیں گے تاکہ آلودگی ، سموگ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث درپیش چیلنجوں سے نمٹنا جا سکے۔