مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دوسری شادی کی تاریخ سامنے آگئی، دُلہن کون؟

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دوسری شادی کی تاریخ سامنے آگئی، دُلہن کون؟

پاکستان

لاہور۔ ڈیلی ٹائمز(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دوسری شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، جنید صفدر کی ہونے والی اہلیہ شانزے شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں، جن کی شادی کی تقریبات آئندہ ماہ جنوری کے وسط میں طے پائی ہیں۔

جنید صفدر کی شادی 16، 17 اور 18 جنوری کو طے پائی ہے، جنید صفدر اور شانزے کی مہندی اور ولیمہ جاتی امرا لاہور میں ہوگا۔ جنید صفدر کی پہلی شادی معروف بزنس مین سیف الرحمان کی صاحبزادی سے ہوئی تھی، مریم نواز کے بیٹے کا ان کی سابقہ اہلیہ عائشہ کے ساتھ نکاح اگست 2021 میں لندن کے لینزبرو ہوٹل میں ہوا تھا ۔ شادی کی دیگر تقریبات پاکستان میں منعقد ہوئی تھیں لیکن اکتوبر 2023 میں دونوں کی طلاق ہو گئی تھی۔

Shares