نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن نیپا سے 44ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے افسران کا واسا لاہور کا دورہ ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور ایم ڈی واسا غفران احمد کی اجلاس میں خصوصی شرکت
لاھور ( میاں انوار الا اسلام کمیانہ) تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر مدثر جاوید نے شرکاء کو واسا لاہور کے سروس ڈیلیوری اور شکایات کے ازالے کے نظام کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی شرکاء کو واسا لاہور کے کمپلینٹ مینجمنٹ ڈیش بورڈ، ،1334 اسسٹنس اینڈ سپورٹ سنٹر کے متعلق آگاہ کیا گیا
اس کے علاوہ واسا لاہور کے ڈیجیٹل کمپلینٹ سنٹرز، واسا لاہور اینڈرائڈ موبائل ایپلی کیشن قور سوشل میڈیا کمپلینٹس سسٹم کے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی عوامی خدمت میں شفافیت اور کارکردگی واسا کی اولین ترجیح ہے۔ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید واسا لاہور شہریوں کو بروقت اور معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کر رہا ہے۔
ایم ڈی واسا شہری شکایات کے فوری ازالے اور کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ ایم ڈی واسافیلڈ اسٹاف کی استعداد کار بڑھانے اور سروس ڈیلیوری نظام کو مزید مستحکم کرنے کےلیے واسا لاہور پر عزم ہے ۔ڈی جی واسا پنجاب وفد کو واسا لاہور کے زیر زمین 13 واٹر ٹینکس کے منصوبے سے متعلق معلومات دی گئیں۔
افسران نے منصوبے کو ایک انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے اسے بے حد سراہا۔مڈ کیرئیر افسران کو واسا لاہور کے ماسٹر پلان، درپیش چیلنجز اور موجودہ وسائل سے بھی آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر نیپا وفد میں ،عائشہ غضنفر ،ثمن شیرازی،محمد شاہ میر،محمد تصور، احمد ارسلان،صفدر علی،علی ارسلان، نقیب ارشد،حسنین شمیم،اشفاق احمد اور محمد منصور شامل تھے